حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے اپنی حکومت کے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی تفصیلات کے معاہدے پر دستخط کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور لبنان نے جنوبی لبنان میں واقع ’’نقورا ‘‘ میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے امن (یو این آئی ایف آئی ایل) کے کیمپ میں سمندری حدود کی ڈرائنگ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے نقورا میں معاہدے پر دستخط کے اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف کے وفود معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد نقورا سے روانہ ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق لبنان کے ایک وفد نے لبنانی سمندری سرحد سے صیہونی کشتیوں کے اخراج کو یقینی بنانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے نقورا کا دورہ کیا تھا، اس رپورٹ کے مطابق لبنانی فوجی کمان کی جانب سے لبنانی سمندری سرحد سے اسرائیلی کشتیوں کی روانگی کو یقینی بنانے کے بعد لبنانی وفد بھی نقورا روانہ ہوا۔
اس سے قبل میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی ایلچی کل رات بیروت کے دورے کے بعد راس نقورا کے علاقے کا دورہ کریں گے جہاں لبنان اور اسرائیل کے درمیان حد بندی کے معاہدے پر بالواسطہ دستخط کیے جائیں گے۔